BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
’شدید بے چینی‘ کی تشخیص اور آنکھ ٹھیک ہونے کا دعویٰ: سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میں کیا ہے؟
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا آخری مرتبہ طبی معائنہ 10 اگست 2026 کو میڈیکل بورڈ نے کیا تھا اور اس میڈیکل بورڈ میں آنکھوں، امراضِ قلب اور میڈیسن کے ماہر ڈاکٹرز شامل تھے۔
ٹیکسلا میں ٹک ٹاکر عائشہ گلمنہ کا قتل: پولیس کا ایک ملزم کو حراست میں لینے کا دعویٰ، دیگر ملزمان کی تلاش جاری
شمسو بی بی کو 14 اگست کو تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ اس واقعے سے متعلق درج ہونے والی ایف آئی آر میں ان کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی گذشتہ تین، چار برس سے ٹک ٹاک پر متحرک تھیں اور ان کے لاکھ فالورز بھی تھے۔
لائیو, ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ترکی کردار ادا کرنے کو تیار ہے: اردوغان کی ٹرمپ کو پیشکش
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ ترکی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
اوول میں پاکستان کی تاریخی فتح: جب انگریز کمنٹیٹر بھی چلا اٹھے ’ہم جیت گئے‘
اوول ٹیسٹ سے پہلے پاکستانی ٹیم کے لیے حالات اچھے نہیں تھے۔ اسے ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 129 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لارڈز اور اولڈ ٹریفرڈ میں بارش اس کی مدد کو آ گئی تھی ورنہ 87 اور 90 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد بھلا کون شکست سے بچ سکتا تھا؟
طالبان مخالف کمانڈر جمعہ خان فتح نے ’سرینڈر‘ کر دیا: کیا دیگر مسلح گروہ افغان حکومت کے لیے مشکل پیدا کر سکتے ہیں؟
طالبان کو افغانستان میں اقتدار میں آئے پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں۔ تاہم اب ملک میں مسلح مزاحمتی گروہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد افغانستان پر طالبان کے مکمل کنٹرول کے دعوے کو چیلنج کر رہی ہے۔ ان غیر جہادی گروہوں کا کہنا ہے کہ وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ’طالبان صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں اور اس ہی لیے انھوں نے ہتھیار اٹھائے ہیں۔‘
’جو مرضی کرنا ہے، کرو‘: جب عمران خان سے ناراض سلیم ملک نے انڈین بولرز کی پٹائی کر دی
سلیم ملک کی یہ اننگز سنچری یا ڈبل سنچری نہ ہونے کے باوجود ون ڈے تاریخ کی یادگار ترین اننگز میں شمار کی جاتی ہے۔
جین پال گیٹی: دنیا کے امیر ترین شخص جو ارب پتی ہونے کے باوجود ہوائی اور سمندری سفر نہیں کرتے تھے
1966 میں جین پال گیٹی کا نام گنیز بک آف ریکارڈز میں دنیا کے امیر ترین شخص کے طور پر درج کیا گیا۔ انھوں نے 24 سال کی عمر میں اپنی پہلی 10 لاکھ امریکی ڈالرز کی دولت اس وقت کمائی جب امریکی ریاست اوکلاہوما میں ان کی زیر ملکیت زمین سے تیل دریافت ہوا۔
مکہ معاہدہ، ٹرمپ کی تعریف اور اردوغان کی مصر کو دعوت: انقرہ پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے سے کیا حاصل کرنا چاہتا ہے؟
ترکی اس معاہدے سے کیا حاصل کرنا چاہتا ہے؟ کیا یہ اتحاد ایران یا اسرائیل کے خلاف ہے؟ اور مصر اس معاہدے کا حصہ کیوں نہیں بنا؟
انڈیا کے دو ڈاکٹروں کو ’نشان قائداعظم‘ دینے کی سفارش: جناح کی صحت کو ’ہندوستان کا سب سے زیادہ محفوظ راز‘ کیوں کہا گیا؟
پاکستان کے وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے اپنی ایک ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ’یہ ایک ایسا رازتھا جسے بہت سے مؤرخین بیسویں صدی کے اہم ترین اور تاریخ ساز رازوں میں شمار کرتے ہیں۔‘ یہ راز اس قدر محفوظ رکھا گیا تھا کہ برطانوی خفیہ سروس بھی اس سے بالکل بے خبر تھی۔‘
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































